اقوام متحدہ امریکی ڈرون حملوں پر پابندی عائد کرے، ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ امریکی ڈرون حملوں پر پابندی عائد کرے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف ہیں اس لئے یہ فوری طور پر بند ہونے چاہئیں

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف سمیت عالمی عزم کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ حملے متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اورتشدد و انتہا پسندی بڑھاتے ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر بند ہوجانا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے پاکستان کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے مسلسل ڈرون حملوں اور ان طیاروں کو حملوں کے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ انسانی حقوق کونسل کی اس بارے میں سفارشات درست سمت میں بروقت اقدام ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اس وقت کشیدگی بڑھی جب امریکہ نے صوبہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک ڈرون حملے میں سابق طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

دوسری طرف اف-16 ڈیل کیلئے امریکی امداد روکنے کی وجہ سے بھی پاکستانی تحفظات میں قدرے اضافہ ہو گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری