پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلیے اہم ہیں، مشیر خارجہ


پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلیے اہم ہیں، مشیر خارجہ

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ جان مکین کی سربراہی میں امریکی کانگریس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلیے اہم ہیں

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹرجان مکین کی سربراہی میں امریکی کانگریس کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مشیر خارجہ نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ پاک، امریکا پارٹنرشپ کو ٹریک پر رکھنے کیلیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن قائم رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلیے پرعزم ہے۔

امریکی کانگریس کے وفد میں سینیٹر لنڈسے گراہم، سینیٹر جوزف ڈونیلی اور سینیٹر بنجمن ساسی شامل تھے۔

دوسری طرف وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد نے بھی اس میں شرکت کی۔

وفد نے فوج کی کامیابیوں کے بارے میں آگہی حاصل کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ واپس جاکر کانگریس کو انسداد دہشتگردی اور معاشی ترقی کیلیے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا کہیں گے۔

جان مکین اور وفد کے دیگر ارکان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ کامیابیوں کو سراہا۔ وفد نے شمالی وزیرستان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی فاٹا میں استحکام کیلیے شفاف عمل قابل تعریف ہے۔

امریکی وفد کے ارکان نے فاٹا میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شمالی وزیر ستان میں کامیاب فوجی آپریشن کے نتائج کا خود مشاہدہ کیا، امریکی کانگریس کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلیے امداد جاری رکھنے کے بارے بریف کرینگے۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ امریکہ نے کچھ عرصہ پہلے پاکستان کی مالی امداد کو دہشت گردوں کیخلاف موثر کاروائیوں سے مشروط کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکہ میں جان مکین سے ملاقات نے اسلام آباد – واشنگتن تعلقات کے لئے راہیں ہموار کیں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری