پاک فضائیہ نے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ ٹائٹل اپنے نام کرلیا + تصاویر


پاک فضائیہ نے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ ٹائٹل اپنے نام کرلیا + تصاویر

برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2016 میں 50 ممالک کے 200 طیاروں نے حصہ لیا، جس میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے پاکستان کی نمائندگی کی اور منفرد اعزاز حاصل کیا

تسنیم نیوز ایجنسی : ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی سی 130 نے آپریشن ضرب عضب کی خوب صورت نقش نگاری کے باعث رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹوشو کی ٹرافی جیت لی۔

ڈان نیوز کے مطابق، ترجمان کا کہنا تھا کہ نقش نگاری کا مقصد آپریشن میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔

شو کی اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے شرکت کی اور پاک فضائیہ کے دستے کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مذکورہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کامیابی سے دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی 2006 میں بھی پاک فضائیہ کے سی 130 نے مذکورہ ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ اس کے علاوہ مذکورہ مقابلے کی 3 اہم ٹرافیاں بھی پاکستان گذشتہ مقابلوں میں حاصل کرچکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری