بان کی مون کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اظہار تشویش


بان کی مون کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 30 نہتے کشمیری مظاہرین کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک تفصیلی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

پاکستان نے اس سے قبل ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو پیر کے روز دفتر خارجہ طلب کرکے برہان وانی سمیت بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر شدید احتجاج اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں قابض بھارتی فوج  کے ہاتھوں نوجوان حریت پسند کمانڈر برہان وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت  شہید ہوگئے تھے جس کے بعد سے مقبوضہ وادی میں مظاہروں کا آغاز ہو چکا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی ان دو ممالک کی آزادی کے بعد سے ابھی تک جاری ہے اور دونوں ممالک کے حکام کوشش کر رہے ہیں کہ اس کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں لیکن بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کا حصہ نہیں کیونکہ یہ علاقہ اس کا اپنا ہے جبکہ پاکستانی حکام  مسئلہ کشمیر کو دہلی کیساتھ مذاکرات کا اہم ترین جز قرار دیتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری