پاک فوج نے آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق کردی


پاک فوج نے آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی پبلک اسکول پشاور اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ عمر نارے کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی پبلک اسکول پشاور اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ڈان نیوز کی رپوٹ کے مطابق، آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ریزولوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم) کے کمانڈر نے رابطہ کیا اور عمر نارے عرف خلیفہ عمر عرف خالد خراسانی کی افغانستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی۔

حکام کے مطابق عمرنارے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے طارق گیڈر(گیدار گروہ) کا سربراہ تھا۔

عمرنارے کو آرمی پبلک اسکول اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ سمجھا جاتاتھا۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 140 سے زائد بچوں کو شہید کردیا تھا جن میں سے زیادہ تر طالب علموں کی عمریں 9 سے 16 سال کی تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری