تہران: بحرینی حکومت ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنے داخلی مسائل حل کرے


تہران: بحرینی حکومت ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنے داخلی مسائل حل کرے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت کو چاہیئے کہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات دہرانے کے بجائے اپنے داخلی مسائل حل کرے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرینی حکومت کی طرف سے بار بار ایران کےخلاف دعؤوں کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی وزارت داخلہ کے اسلامی جمہوریہ ایران پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

بہرام قاسمی نے بحرینی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بے بنیاد الزمات کو بار بار دہرانے کے بجائے اپنے داخلی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں کیونکہ اس قسم کی بے بنیاد اور بے ہودہ باتوں کا اس ملک کو کوئی فائدہ نہیں ملےگا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بحرینی حکومت ایران پرجھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے رائے عامہ سے منہ چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ بحرین نے ایران پر الزام لگایا تھا کہ بحرین میں گرفتار شدہ افراد کے ایران سے قریبی روابط ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری