برطانوی وزیراعظم کا استعفی/ تھریسامے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی


برطانوی وزیراعظم کا استعفی/ تھریسامے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے یورپی یونین سے ریفرنڈم کے معاملے پر استعفی کا اعلان کردیا ہے جبکہ تھریسامے آج نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے عوام نے گزشتہ ماہ ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ دیا تو وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے استعفی کا اعلان کر دیا تھا۔

اس کے بعد حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ کے لیے کئی امیدواروں کی نامزدگی ہوئی تاہم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسامے کو نامزد کیا تھا۔

یکم اکتوبر 1956ء کو پیدا ہونے والی تھریسامے 1997ء میں پہلی بار میڈن ہیڈ کے حلقے سے رکنِ پارلیمنٹ بنیں۔ وہ 2002ء میں کنزرویٹِو پارٹی کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔

تھریسامے اکتوبر2010ء، نومبر2011ء اور موجودہ دور حکومت میں بھی پاکستان کے سرکاری دورے کر چکی ہیں۔
تھریسامے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کرتی رہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری