ترکی کی پاکستانی"سپر مشاق" طیارے خریدنے میں دلچسپی/ معاہدہ آخری مراحل میں ہے


ترکی کی پاکستانی"سپر مشاق" طیارے خریدنے میں دلچسپی/ معاہدہ آخری مراحل میں ہے

پاکستانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ معاہدہ تقریبا آخری مراحل میں ہے اور اس پر بہت جلد دستخط کئے جائیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا نے انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان "سپر مشاق" طیاروں کے معاملے کی خبر دی ہے۔

وزارت دفاع کی خاتون ترجمان دوریا عامر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ترکی نے پاکستان کے سپر مشاق طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ معاہدہ تقریبا آخری مراحل میں ہے اور اس پر بہت جلد دستخط کئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر دفاعی معاہدے بھی تقریبا آخری مراحل میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اور معاہدہ بھی آخری مراحل میں ہے، جس میں پاکستان نیوی ترکی کی مدد سے فلیٹ ٹینکر یا آئل ٹینکر تیار کرے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام اہم دفاعی منصوبے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

پاکستان نے اس سے پہلے قطر کے ساتھ بھی سپر مشاق طیاروں کی ڈیل پر دستخط کئے ہیں۔

پاکستان اور قطر کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی تقریب دوحہ میں منعقد ہوئی تھی۔ معاہدے پر پاکستان کے ایروناٹیکل کمپلیکس کے ڈپٹی چیئرمین وائس مارشل ارشد ملک اور قطر فضائیہ کی اکیڈمی کے کمانڈر جنرل سلیم حامد نے دستخط کئے تھے۔

معاہدے کے مطابق پاکستان قطر کو سپر مشاق تربیتی طیارے فراہم کرے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، پاکستان میں تیار کیا جانے والا سپر مشاق طیارہ تربیتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والا جدید طیارہ ہے اور اسی لئے متعدد ملکوں نے سپر مشاق طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری