ترک فضائیہ کے سابق سربراہ کا حالیہ فوجی بغاوت میں مرکزی کردار


ترک فضائیہ کے سابق سربراہ کا حالیہ فوجی بغاوت میں مرکزی کردار

ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکن اوزترک نے اس ملک میں حالیہ فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکن اوزترک نے  تفتیش کے دوران فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وہ اس الزام کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔

اکن اوزترک 2 سال تک (اگست 2013ء تا اگست 2015ء) ترک فضائیہ کےسربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ اس سے قبل 1998ء سے 2000ء  تک اسرائیلی شہر تل ابیب کے سفارتخانے میں ترک سفیر کے طور پر بھی رہ چکے ہیں۔  

ترک میڈیا کے مطابق، ملک میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد کم از کم  2000 جج جبکہ  103جنرل اور ایڈمرل سمیت 6000 افراد کو اس واقعے سے کسی نہ کسی طرح تعلق رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا جا چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری