بشار الاسد کے بارے میں برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے کیا کہا؟


بشار الاسد کے بارے میں برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے کیا کہا؟

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ، بورس جانسن نے روس پر زور دیا ہے کہ شام کے بحران کے خاتمے کے لئے اپنی ''منفرد صلاحیتوں'' کو بروئے کار لائے اور اس ملک کے صدر بشارالاسد کو پانچ سالہ ملکی بحران کے خاتمے پر آمادہ کرے۔

منگل کو جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جانسن نے کہا: ''روس اسد کی حکومت کو قائل کر کے مذکرات کی میز پر واپس لانے کی منفرد صلاحیت رکھتا ہے''۔

جانسن نے شام کی موجودہ صورت حال کو خوفناک اورتباہ کن قرار دیا اور کہا: اس ملک کے عوام تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

جانسن سے پوچھا گیا کہ سفارتی قوانین کے خلاف کچھ ملکوں کے سربراہوں کے خلاف بیان پر ان سے معافی مانگنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں؟ تو جانسن کا نے جواب دیا کہ ان کی باتوں کا غلط نتیجہ نکالا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جانسن چند دن پہلے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے وزیر خارجہ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا جبکہ تھریسامے کیمرون کے استعفی کے بعد بدھ  (13جولائی) کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئی ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری