ایران اور پاکستان کے درمیان حج اور زیارات کے حوالے سے رابطوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت


ایران اور پاکستان کے درمیان حج اور زیارات کے حوالے سے رابطوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت

ایرانی سپریم لیڈر کے حج امور کے نمائندے نے پاکستانی وزیر امور مذہبی سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان حج اور زیارات مقدسه کے حوالے سے رابطوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقام معظم رہبری آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حج امور کے نمائندے سید علی قاضی عسگر نے وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کی اور حج امور و زیارت کے متعلق تبادله خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے حج امور کے نمائندے سردار یوسف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

مقام معظم رہبری کے حج امور کے نمائندے نے اس دوران اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں زائرین حج اور عمرہ کے لئے جاتے ہیں اس لئے دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان حج کے حوالے سے رابطوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ تمام اسلامی ممالک بالخصوص ایران اور پاکستان کے درمیان حج امور کے سلسلے میں سفارتکاری میں اضافہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم کے نمائندے نے اس ملاقات کے دوران ایران جانے والے پاکستانی زائرین کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ لاکھوں پاکستانی زائرین ہر سال ایران میں موجود زیارات مقدسہ کا شرف حاصل کرتے ہیں جن کی سہولیات میں اضافہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اس سال ایرانی حجاج کے حج کرنے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ دوسری جانب ایران جانے والے پاکستانی زائرین بھی کوئٹہ سے تفتان بارڈر تک مختلف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں جن کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری