یمنی فوج نے سعودی آرمی اَئیربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا


یمنی فوج نے سعودی آرمی اَئیربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ''زلزال3'' نامی بلیسٹک میزائل سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع نجران علاقے میں قائم آرمی ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم نیوز نے المیادین ٹی وی چینل سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ''زلزال3'' نامی بلیسٹک میزائل سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران کو نشانی بنایا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے جنگی علاقہ الشرفہ میں سعودی آرمی کی ایک ٹینک ''ابرام'' کو تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج کی طرف سے یہ کارروائی، یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی آرمی کی جانب سے فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

یمنی جنگ میں رپورٹنگ کرنے والے خبر رساں اداروں نے سعودی فوج پر ہونے والے حملے کی نقصانات اور مناظر کو جاری کیا ہے۔
یہ تصاویر اور مناظر یمنی فوج اور رضا کار فورسز کی بہادری کو نمایاں کررہی ہیں۔

واضح رہے یمن میں جدید ہتھیاروں سے سعودی سرپرستی میں ہونے والی جنگ میں اب تک  ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری