قومی سلامتی کے مشیر آج ایران کے دورے پر روانہ ہونگے


قومی سلامتی کے مشیر آج ایران کے دورے پر روانہ ہونگے

قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ آج (اتوار) کو ایران کے دورے پر روانہ ہونگے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ ایرانی حکام کی دعوت پر آج (اتوار) تھران پہنچیں گے۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق، نواز شریف نے قومی سلامتی کے تہران دورے کی منظوری دیدی ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق، وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران، پاکستان کا قریبی، برادر اور دوست ملک ہے جبکہ مشیر قومی سلامتی کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی شمخانی نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کرکے وزیراعظم، آرمی چیف اور مشیر قومی سلامتی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اس کے علاوہ، ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی رواں سال پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

امید ہے کہ پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ دونوں ملکوں اور خطے کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے اور پاکستانی زائرین کے مشکلات کے حل کے لئے مددگار ثابت ہو۔

امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں جو بھارتی جاسوس کی گرفتاری، حالیہ میڈیا اور سفارتی چیلنجز اور سابق افغان طالبان رہنما کے مارے جانے کے بعد پیدا ہوئی ہیں، بھی اس سفر کے دوران دور کئے جائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری