پاکستانی سینما گھروں میں ہندوستانی فلموں پر پابندی


پاکستانی سینما گھروں میں ہندوستانی فلموں پر پابندی

پاکستانی ایڈووکیٹ نے اس ملک کے سنیما گھروں میں چلنے والی بھارتی فلموں کو جدوجہد آزادی کشمیر میں بہت بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے اور ان کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ اشتیاق چوہدری کی جانب سے ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔

اشتیاق چوہدری نے اس درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں اور بھارتی فلمیں جدوجہد آزادی کشمیر میں بڑی رکاوٹ ہیں جو کہ پاکستان کی کشمیری پالیسی کے بالکل خلاف ہیں، لہذا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مسئلہ کشمیر کے منطقی حل تک پاکستان بھر میں جاری بھارتی فلموں پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فلمیں کشمیریوں کے موقف سے ہٹ کے بنائی جا رہی ہیں جو جدوجہد آزادی کشمیر میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ 

کشمیر کی آزادی تک ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتوں کے دوران کشمیری مظاہرین پر مظالم ڈھاتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو شہید اور 3 یزھط سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔

کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے افسوسناک قرار دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری