بھارتی سفارتکار اپنے بچوں کو پاکستان سے باہر تعلیم دلوائیں، نئی دہلی


بھارتی سفارتکار اپنے بچوں کو پاکستان سے باہر تعلیم دلوائیں، نئی دہلی

وادی کشمیر سے پھوٹنے والی کشیدگی کی وجہ سے اسلام آباد میں قائم بھارتی سفارت خانے کے عملے کو اپنی حکومت کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ اپنے بچوں کو پاکستانی اسکولوں سے اٹھا کر واپس اپنے ملک بھیج دیا جائے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوں تومقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کی داستان نصف سے زیادہ صدی پر محیط ہے لیکن حال ہی میں کشمیری راہنما "برھان وانی" کی شھادت کے بعد جہاں مظلوموں کا احتجاج بڑھا وہیں بھارتی مظالم بھی تمام حدیں پار کر گئے۔

پاکستان بھی ان حالات میں خاموش تماشائی نہ بنتے ہوئے اپنے بیانات اور ملک بھر میں یوم سیاہ منا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیتا رہا ہے۔

بھارت کو اپنے "اندرونی مسئلہ" میں پاکستان کی یہ مداخلت ایک آنکھ نہ بھائی۔ کبھی وہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرای کرتا نظر آتا ہے اور کبھی بوکھلاہٹ میں کشمیر کی بدامنی کا ذمہ دار ٹھرا دیتا ہے۔

نئی دہلی سے جاری حکم نامہ میں بھارتی سفارتکاروں کو ھدایت جاری کی گئی ہے کے وہ اپنے بچوں کو پاکستانی اسکولوں میں نہ بھیجیں بلکہ واپس اپنے ملک بھارت بھجوا دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں قائم مختلف امریکی اسکولوں میں بھارتی سفارتی حکام کے کم و بیش 50 بچے کسی مسئلے کا سامنا کیے بغیر زیر تعلیم ہیں۔

بھارتی سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کو وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے کسی دوسرے ملک کا انتخاب کریں یا ان کو واپس ہندوستان بھیج دیں۔

ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان میں جاری احتجاج کے باعث احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

جبکہ پاکستان کا اس معاملہ میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بچوں کو اسکول سے اٹھانا بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو اس سلسلہ میں کوئی ھدایت نہیں دی گئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری