چین میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ


چین میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

چین میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب سے اب تک 300 سے زائد افراد جان بحق جبکہ لاکھوں بےگھر ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی "ہبئی" اور "حنان" نامی صوبوں میں مچائی ہے جہاں کم از کم 5 لاکھ افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔

ہبئی میں ہی نافذ ایمرجنسی کے دوران اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر پانچ سرکاری اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 164 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے مقامی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے اثرات کو چھپانے اور عوام کو سیلاب کی بر وقت اطلاع نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ سوا لاکھ کے قریب افراد زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

چین اس سے پہلے بھی اس قدرتی آفت کا شکار رہا ہے جبکہ مقامی حکومت اس عفریت سے نمٹنے سے قاصر نظر آتی ہے۔ مون

سون کی شدید بارشوں کے بعد چند ہفتے قبل بھی وسطی و جنوبی چین کے کچھ شھر سیلاب سے متاثر ہوئے تھے اور اس افسوسناک واقعے میں بھی کم و بیش 200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری