کابل میں پاک افغان سرحدی امور سے متعلق مذاکرات کا انعقاد


کابل میں پاک افغان سرحدی امور سے متعلق مذاکرات کا انعقاد

پاکستان اور افغانستان کے عسکری حکا م کے درمیان سرحدی امور سے متعلق مذاکرات کابل میں منعقد ہوئے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی پر قابو پانے کیلئے دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی عسکری حکام کا وفد جو گذشتہ دن افغان دارالحکومت کابل پہنچ گیا ہے، نے اس ملک کے عسکری حکام سے ملاقات کی ہے۔

اس گفتگو کا مقصد سرحدی انتظام پر تعاون کے لئے طریقہ کار وضع کرنا اور متعلقہ سیکورٹی کے مسائل کے لئے دو طرفہ افہام و تفہیم تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی.

افغانستان، پاکستان اور نیٹو حکام نے کابل میں وزارت دفاع کے دفتر میں ملاقات کے دوراں طورخم بارڈر کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور مشترکہ سرحد سے متعلق مسائل پر بحث کی۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں کہ گیا ہے کہ دو طرفہ تعاون کا میکانزم حالیہ طورخم کشیدگی کے بعد ناگزیر ہوچکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری