شیخ عیسی قاسم کے ساتھ آل خلیفہ کا رویہ بین الاقوامی معیار اور عقل انسانی کے خلاف ہے


شیخ عیسی قاسم کے ساتھ آل خلیفہ کا رویہ بین الاقوامی معیار اور عقل انسانی کے خلاف ہے

حوزہ علمیہ کے سینئر مدرس ‏آیت اللہ سید محمد امین خراسانی نے کہا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ آل خلیفہ کا رویہ ایسا ہی ہے جیسا امام خمینی(رہ) کے ساتھ ایرانی شہنشا ہ کا تھا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سینئر استاد ‏ آیت اللہ سید محمد امین خراسانی نے تسنیم نیوز کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ آل خلیفہ کا رویہ بین الاقوامی معیار اور عقل انسانی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کا رویہ ایسا ہی ہے جیسے شہنشاہ ایران کا امام خمینی کے ساتھ تھا۔

حوزہ علمیہ کے سینئر مدرس آیت اللہ سید محمد امین خراسانی نے مزید کہا کہ آل خلیفہ نے انقلاب بحرین کے رہبر اور قائد شیخ عیسی قاسم کے ساتھ جو رویہ اپنا رکھا ہے وہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایسی حرکتیں انسانی حقوق اور عقل کے منافی ہیں۔

آیت اللہ امین نے شیخ عیسی قاسم کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ سیاسی اورمذہبی اعتبار سے جانی پہچانی اور بحرینی عوام میں ایک دل عزیز شخصیت ہیں، اعتراف کیا کہ شیخ عیسی قاسم اس ملک کے مکین ہونے کے باوجود ان کی شہریت منسوخ کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اگر شہریت ہی منسوخ کرنا ہے تو سب زیادہ خود آل خلیفہ اس کے مستحق ہیں کیونکہ وہ اصل میں بحرینی نہیں ہیں بلکہ دوسرے ملک سے آئے ہوئے مھاجر ہیں۔

حوزہ علمیہ کے فقہ اور اصول کے سینئر استاد نے اس بات کی وضاحت کی کہ علمائے اسلام، مراجع عظام، ملکی سطح پر ذمہ داران اور مقام معظم رہبری نے مختلف تقاریر میں اپنے مؤقف کا کھل کر اظہار کیا ہے کہ آل خلیفہ ظلم وجبر اور بحرینی انقلابی لیڈروں اور جوانوں کی شہریت منسوخ کرکےانقلاب کو دبانے کی ناکام کوشش میں لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس قسم کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اسلامی دنیا جتنا جلد ممکن ہو آل خلیفہ کے ظلم و جبر کو ختم کروا کر بحرین میں عوامی کی حکومت قائم کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ظالم شہنشاہ نے بھی امام خمینی (رہ) کو ملک بدر کیا تھا اسی طرح آج آل خلیفہ شیخ عیسی قاسم کو ملک بدر کرنے کی کوشش میں ہے، آل خلیفہ کا وہی حشر ہوگا جو شہنشاہ ایران کا ہوا تھا۔

آیت اللہ خراسانی نے کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جتنا آل خلیفہ شیخ عیسی پر دباؤ ڈالے گا اتنا ہی بلکہ اس سے بھی زیادہ بحرینی عوام کے دلوں میں شیخ عیسی کیلئے محبت بڑھے گی اور لوگ زیادہ سے زیادہ ان کی حمایت میں سڑکوں پر آئیں گے۔

قوی امکان ہے کہ اگر آل خلیفہ کی طرف سے ظلم تشدد جاری رہا تو یہ پر امن احتجاج مسلح اجتجاج میں تبدیل ہوجائے؛ کیونکہ دنیا کی تاریخ یہی بتاتی ہے کہ جہاں بھی ظلم حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو مسلح قیام ہی  اس کا راہ حل ہوتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری