راحیل شریف: مسلم ممالک دہشت گردی کیخلاف متحد ہوجایئں


راحیل شریف: مسلم ممالک دہشت گردی کیخلاف متحد ہوجایئں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو مصر کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، نے اس ملک کے صدر "السیسی" سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کیخلاف مسلم ممالک کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاک بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مصر کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران اس ملک کے صدر "عبدل فتاح السیسی" سےقاہرہ میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف گذشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر قاہرہ گئے ہیں جہاں مصری حکام نے دہشت گردی کیخلاف اور بارودی سرنگوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں طرفین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستانی اور مصری حکام نے کئی دفاعی اور عسکری معاہدوں پر دستخط کئے۔

پاکستانی اور مصری حکام نے ان ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کی تربیت سے متعلق بھی بات چیت کی۔

یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان نے کچھ عرصہ پہلے خبر دی تھی کہ مصر حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات کا ساتواں دور قاہرہ میں منعقد ہوا۔

پاکستانی اور مصری حکام نے ان مذاکرات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بالخصوص اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے حکام نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

پاک - مصر تعلقات کا آغاز 1947ء میں پاکستان کی آزادی کے بعد اس وقت ہوا جب قائد اعظم "محمد علی جناح" نے پہلی بار مصری بادشاہ "فواد دوئم" کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کیا لیکن ان دو ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 1951ء میں شروع ہوئے۔

  پاکستان 1967ء اور 1973ء کی جنگوں میں مصر کا مکمل طور پر ساتھ دیا تھا۔

پاکستان نے مصر حکومت کو صیہونیوں کیخلاف ان جنگوں میں فوجی امداد، تکنیکی ماہرین اور فوجی افسر فراہم کئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری