یمنی فوج نے سعودی جاسوس طیارے کو مار گرایا


یمنی فوج نے سعودی جاسوس طیارے کو مار گرایا

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کی فوج نے ایک سعودی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے.

تسنیم نیوز ایجنسی نے "المیسرہ نیوز" کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک یمنی فوجی اہلکار نے بتایا ہے کہ اس ملک کی فوج اورعوامی رضا کار فورسز کی ایک کاروائی میں سعودی عرب کا ایک جاسوس طیارہ یمن کے علاقہ "مجازہ'' میں سرنگوں ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی میزائل کارروائی کے نتیجے میں سعودی عرب کے دو''ابرام'' ٹینک بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

اسی طرح ایک اور ٹینک "نجران" علاقے میں موجود سعودی فوجی اڈَے "الشرفہ" میں تباہ کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف سعودی اتحاد نے یمن کے علاقے''صعدہ'' پر بمباری کی ہے جس کی وجہ سے مالی نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے یمن پر سعودی اتحاد کی بمباری سے اب تک ہزاروں بے گناہ شہری خاک و خون میں غلطاں ہوئے ہیں اور اس ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، انسانی حقوق کے داعی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری