افغان طالبان کا چترال میں مسلسل دوسرے روز بھی حملہ، 5 چرواہے جاں بحق


افغان طالبان کا چترال میں مسلسل دوسرے روز بھی حملہ، 5 چرواہے جاں بحق

افغانستان سے آئے ہوئے مسلح طالبان نے بھیڑ بکریوں کی لالچ میں 5 چترالی چرواہوں کو قتل کردیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان نے چترال میں داخل ہونے کے بعد مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور700 سے زائد بھیڑ بکریاں چھین کر افغانستان فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق، چترال کےعلاقے وادی کالاش میں افغان طالبان کی یہ دوسری کارروائی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق، افغان طالبان تین چرواہوں کو قتل کرنے کے بعد سات سو کے لگ بھگ بھیڑ بکریاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

چترال پولیس کا کہنا ہےکہ افغان طالبان نے مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور مزاحمت پر 3 چرواہوں کو موقعے پر ہی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ 700 سے زائد بھیٹر اور بکریاں لے کر فرارہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیسیوں طالبان گاڑیوں سمیت پاکستانی حدود کے اندر داخل ہوئے اور چرواہوں کو قتل کرنے کے بعد بھیڑ بکریوں کو گاڑیوں میں لاد کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، افغان طالبان نے پچھلے روز بھی مقامی چرواہوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بھیڑ بکریاں لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

یاد رہے ایک اندازے کے مطابق؛ پاک افغان بارڈر سے بغیر دستاویزات کے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے قبائلی علاقہ جات میں اکثر دہشت گرد کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری