امریکہ، ایران میں سیاسی تبدیلی لانے کے درپے ہے


امریکہ، ایران میں سیاسی تبدیلی لانے کے درپے ہے

عمار کیمپ کے رکن نے ایران کی شام، لبنان اور فلسطین کے محاذوں پر لڑنے والے مقاومتی گروہوں کی حمات ترک کرنے کی سیاست میں تبدیلی لانے کو اسرائیل کی نجات کا واحد ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ خطے میں تہران کی سیاست کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمار کیمپ کے رکن حجت الاسلام والمسلمین "مھدی طائب" نے ''بندرعباس'' شہر میں واقع امام بارگاہ "عاشقان ثاراللہ" میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم کا ثقافتی اورعلاقائی مسائل کے بارے میں انتباہ پرسنجیدگی سےعملدرآمد کرناچاہیے کیونکہ دشمن کی شکست ان کے فرمودات پر عمل کرنے میں ہی ہے۔

انہوں نے امریکہ کی خطے میں دوغلی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اسرئیل کی سلامتی کی خاطر ایران میں سیاسی تبدیلی کے درپے ہے کیونکہ ایرانی سیاست میں تبدیلی کے بغیر اسرائیل کی سلامتی ہمیشہ کیلئے خطرے میں ہے۔

عمار کیمپ کے رکن نے اسرائیل کی سلامتی کو ایران کی استعماری اور استکباری قوتوں کی طرف سیاسی جھکاؤ میں مضمر قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کی سلامتی صرف اور صرف ایران کی طاغوتی قوتوں کی حمایت کرنے سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی تاریخ میں امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ ایرانی سیاست میں تبدیلی لائی جائے کیونکہ اسرائیل کی سلامتی اسی میں پوشیدہ ہے۔

طائب نے کہا کہ دشمن کا ارادہ ہے کہ دوسرے اور تیسرے معاہدے کے ذریعہ ایرانی قوم سے زندگی کا حق ہی چھین لے لیکن رہبر معظم نے امریکہ کی اس خواہش کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے رواں سال عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایا، استعماری طاقتیں  اب امریکی سرکردگی میں ایران سے دو اور معاہدے'' میزائل ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کی روک تھام'' کے حوالے سے کرنا چاہتی ہیں۔

امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ ایرانی انقلابی قوم کے اذہان کو تبدیل کرے لیکن وہ اب تک ناکام رہا ہے اور رہے گا۔

آخر میں انہوں نے امام خمینی(رہ) کے اس فرمان کا ذکر کیا کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹنا چاہئے تاکہ زمانے کے عبیداللہ کا خاتمہ ہواور امام زمانہ(عج) کا ظہور ہو۔

امریکہ کی طرف سے ہرسال انقلاب اسلامی کے خلاف خصوصی بجٹ مختص ہوتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ایرانی سیاست میں تبدیلی لائی جائے لیکن رہبرمعظم کی دوراندیشی اور ایرانی قوم کی بہادری کی وجہ سے وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہمیشہ کیلئے ناکام رہتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری