ترک بغاوت کے تانے بانے امریکہ سے جا ملتے ہیں

ترک بغاوت کے تانے بانے امریکہ سے جا ملتے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے اس ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ ترک بغاوت میں امریکہ کے ملوث ہونے کا قوی امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے اس ملک کے مختلف صوبوں "سیستان و بلوچستان، کرمان، لرستان، کرمانشاہ، اردبیل اور آذربائیجان" سے آئے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے تہران میں ملاقات کی اور خطے کے مسائل پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم کئی سالوں سے امریکہ کی بدعہدی پر تاکید کرتے آئے ہیں لیکن بعض عناصر کو یہ باتیں قبول کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے فرمایا کہ اس ملک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک جگہ جمع ہونا اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ایرانی قوم مختلف زبانوں، قوموں اور مذاہب کے باوجود متحد ہیں اور ہمیشہ کیلئے کوشش کرتے آئے ہیں کہ اپنے ملک کو بین الاقوامی سطح پر دوسروں کیلٗے ایک معنوی اور مادی نمونے کے طور پر پیش کریں تاکہ عالم اسلام کی دوسری قومیں بھی استعمار اور استکبار کی اسلام دشمن پالیسیوں کا مقابلہ کرکے اسی راستے پر گامزن ہوں۔

حضرت آیت الله خامنه‌ای نے صیہونی اور سعودی عرب حکومتوں کے درمیان تعلقات کو عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ ریاض کے تل ابیب کے ساتھ روابط ایک بہت بڑی خیانت ہے تاہم اس بڑی خیانت میں امریکہ کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ سعودی عرب، واشنگٹن کا تسخیر کیا ہوا ایک تابعدار اور فرمانبردار حکومت ہے۔

انہوں نے یمن کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں اور اسکولوں پر سعودی بمباری کو اسلام کے ساتھ ایک اور خیانت قرار دیا اور فرمایا کہ یہ مظالم بھی امریکی اسلحے اور ان کے گرین سگنل کی وجہ سے ڈھائے جارہے ہیں۔

رهبر انقلاب اسلامی ایران نے تاکید کی کہ امریکہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس ملک کے خطے میں نقشے اور سازشِیں فاش ہو گئیں ہیں اور یہ ملک آئے روز ذوال کی طرف جارہا ہے۔

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے ترک بغاوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ترک بغاوت کے پیچھے امریکہ کا بہت بڑا ہاتھ ہو سکتا ہے اور اگر یہ ثابت ہوا تو امریکہ ساری دنیا میں بری طرح رسوا ہو جائے گا۔

انہوں نے ترکی اور امریکہ کے درمیان اچھے  تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اسلام اور اسلامی رجحانات کا سخت مخالف ہے اسی لئے ترکی میں بھی کہ جہاں اسلامی رجحانات پائے جاتے ہیں، بغاوت شروع کرنے کی سازش کی۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ البتہ امریکہ کی یہ حرکت ترک عوام کی نظروں میں نہایت نفرت سے دیکھا گیا ہے اور اسی طرح یہ ملک عراق، شام اور دوسرے ممالک میں بھی ذوال کی طرف جارہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری