نواز شریف طیب اردگان بننے کا خواب دیکھ رہا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری


نواز شریف طیب اردگان بننے کا خواب دیکھ رہا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف طیب اردگان بننے کا خواب دیکھ رہا ہے جو کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ اس سازش میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد حکام نے کئی بار ماڈل ٹاون سانحے کے حوالے سے وفود بھیجے ہیں اور مجھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ معاف کیا جائے تاہم میں نے ان کو جواب دیا ہے کہ پہلے قصاص اور پھر معافی ہوگی۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا بھی نہیں چاہتی تھی جسے ہم نے آرمی چیف کے ذریعے سے درج کروائی ہے۔ اسی لئے اب بھی ہم آرمی چیف سے کہتے ہیں کہ قوم کو انصاف دلوائیں۔

قادری نے کہا کہ اس وقت حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متفق ہیں اوراپنے اپنے انداز سے احتجاج کر رہی ہیں جن کا مقصد ایک ہی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے نواز حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پاک آرمی کے خلاف ہے کیونکہ اس کے حکام اپنے دلوں میں پہلے سے ہی افواج پاکستان کے بارے میں بغض و کینہ رکھتے ہیں جبکہ اب نواز شریف کو طیب اردگان بننے خواہش ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرپشن لوڈشیڈنگ اور اسٹریٹ کرائم سے تنگ آکر عوام کے بعض حلقے بار بار فوج سے انصاف دلانے کا تقاضا کررہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری