ملک میں جاری بےگناہ شیعہ علماء کی گرفتاریوں کے برے نتائج نکلیں گے

ملک میں جاری بےگناہ شیعہ علماء کی گرفتاریوں کے برے نتائج نکلیں گے

علمائے بحرین کے ایک گروہ نے اپنے ایک بیان کے ذریعے سے آل خلیفہ کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری شیعہ علماء کے خلاف ہونے والی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو اس کے نہایت برے نتائج نکلیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے''اللوءاللوء'' خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحرین کے ممتاز علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آل خلیفہ سے سید «مجید المشعل» اور دیگرعلماء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرینی علماء نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ظلم و تشدد سے حالات بہتر ہونے کے بجائے ابتر ہورہے ہیں اور ملک کی بہتری اس میں ہے کہ آل خلیفہ ظلم و بربریت کو ترک کرکے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔

بحرین کے علماء نے تاکید کی کہ ملکی ممتاز علماء کو پابند سلاسل کرنا اور انہیں بار بار عدالتوں میں احضار کرنے کے علاوہ سید ''مجید مشعل'' کی بے جا گرفتاری جیسے مسائل ملکی استحکام اور سلامتی کے لئے نقصان دہ ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین کی ایک عدالت نے انجمن علمائے بحرین کے سرکردہ رہنما سید مجید مشعل کہ جسے ہفتے کے دن آل خلیفہ کے سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا، کو 15 دن کے لئے قید کرنے کا حکم دیا ہے۔

بحرین کے ممتازعالم دین شیخ ''عیسی قاسم'' کی شہریت منسوخ کرنے کے بعد اس ملک میں عوامی جذبات پھر سے بھڑک اٹھے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام نے 2011ء سے اس ملک کی جابر اور غاصب حکومتی نظام کے خلاف تحریک کا آغاز تھا۔

بحرین میں آل خلیفہ عوام کے جائز مطالبات ماننے کے بجائے سعودی عرب کی حمایت سے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک 150 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری