کوئٹہ شہریوں کا لہو رنگ لے آیا، آرمی چیف کا ملک میں کومبنگ آپریشن کا اعلان


کوئٹہ شہریوں کا لہو رنگ لے آیا، آرمی چیف کا ملک میں کومبنگ آپریشن کا اعلان

چیف آف آرمی سٹاف جنرل "راحیل شریف" نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ناکامی کے بعد دہشتگردوں نے بلوچستان کا رخ کیا ہے جبکہ فوج آخری دہشتگرد تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعلی بلوچستان "نواب ثنااللہ زہری" سمیت ملک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل "عاصم سلیم باجوہ" کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا حکم دیدیا ہے۔ 

آرمی چیف نے  مزید کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکہ دہشتگردوں کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ناکامی کا ثبوت ہے۔ دہشتگردوں کو کے پی کے میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے سو اب انہوں نے بلوچستان میں نہتے اور بےگناہ شہریوں پر یہ بزدلانہ وار کیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش دھماکے میں  اب تک 72 افراد شہید جبکہ 112 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔  کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدہ ہونے والے دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری