اسلامی جمہوری ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار


اسلامی جمہوری ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کوئٹہ میں دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری "علی شمخانی" نے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل "ناصر خان جانجوعہ" کے نام ایک پیغام میں کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو تسلیت اور شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے اندر خود کش دھماکہ اور فائرنگ نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ دہشت گردوں نےانسانیت اور بشریت کو ہدف بنایا ہے۔

دہشت گردوں نے انسانیت کے خلاف نفرتوں کے بیج بویے ہیں اورانسانیت کے خلاف کام کرنا ہی ان کے اہداف میں سے ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے دہشت گردوں کی جڑوں کو خشک کرنے اور ان کے فاسد عقائد جو دنیا میں اسلام کے بدنام ہونے کا باعث بنتے ہیں، کے خلاف کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک دنیا مخلصانہ طور پر دہشت گردوں کی ہر قسم کی مالی اور تسلیحاتی امداد نہیں روکتی تب تک اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری