نہ ہمارے پاس پاکستانی ہیلی کاپٹر ہے اور نہ ہی اس کا عملہ، ٹی ٹی پی کا بیان


نہ ہمارے پاس پاکستانی ہیلی کاپٹر ہے اور نہ ہی اس کا عملہ، ٹی ٹی پی کا بیان

تحریک طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانی صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر اور اس کے عملے سے متعلق  بعض مقامی اور بین الاقوامی میڈیا ذرائع نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا عملہ تحریک طالبان کے اہم کمانڈر "آدم خان کوچی" کے قبضے میں ہے۔

اس سلسلے میں کالعدم تحریک طالبان کا قطعی بیان سامنے آگیا ہے۔ 

ترجمان تحریک طالبان "خالد محمد خراسانی" کے مطابق، اس بیان میں کوئی حقیقت نہیں کہ ہیلی کاپٹر کا عملہ تحریک طالبان کے کمانڈر "آدم خان کوچی" کے قبضے میں ہے۔

تحریک طالبان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کپ بعض خبررساں اداروں کے مطابق، پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ تحریک طالبان کے "حکمت اللہ" گروہ کے پاس ہے۔ 

ترجمان تحریک طالبان نے اس امکان کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان میں کسی حکمت اللہ گروہ کا وجود ہی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے عرصہ پہلے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی عملہ ان کے قبضے میں ہے اور کی رہائی کیلئے کسی قسم کی شرط کا تعیین نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری