افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی مخالفت کرتے ہیں، اے این پی رہنما


افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی مخالفت کرتے ہیں، اے این پی رہنما

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تعزیتی جلسے کے دوران کہا کہ ان کی پارٹی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی مخالفت کرتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے بہانے افغان پنای گزینوں کو ستایا جا رہا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ان کی پارٹی افغان پنای گزینوں کی وطن واپسی کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

سردار بابک نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ سانحے میں شہید ہونے والوں کیلئے منعقدہ ایک تعزیتی جلسے میں کیا۔

اس موقع پر اے این پی کے مرکزی جنرل سیکریٹری "میاں افتخار حسین" نے سانحہ کوئٹہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کی دہشتگردی کیخلاف ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کے حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سردار بابک کا بیان کوئٹی فم دھماکے کے فورا بعد سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ "محمود خان اچکزئی" نےبیان دیا تھا کہ افغان پناہ گزین صوبہ خیبرپختونخوا میں آزادی اور بغیر کسی خوف کے قیام کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سے افغان پنای گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور مہاجرین کیمپ سے روزانہ کی بنیاد پر پناہ گزین اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری