نواز شریف: کشمیری عوام کو ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے


نواز شریف: کشمیری عوام کو ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے

وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں نئی دہلی کی جانب سے کشمیری عوام کو کچلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "بان کی مون" کے نام خط میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے اس خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پایمالی کی روک تھام سے متعلق اقدامات اٹھائے جائیں۔

نوزشریف نے مزید لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے پیش نظر اس علاقے کے عوام کو پر خود ارادیت دی جائے۔

انہوں نے مزید لکھا: بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے خط میں آیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیری زخمیوں کو ہسپتال جانے نہیں دیتی اور نہ ہی ڈاکٹروں کو ان کی علاج معالجے کی اجازت دیتی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے تاکید کی کہ کشمیری عوام عرصہ دراز سے بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عرصہ پہلے پاکستان اور بھارت کی رضا مندی کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان امن بات چیت میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری