امریکہ سعودی عرب کو 1.15 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا


امریکہ سعودی عرب کو 1.15 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو 1.15 بلین ڈالر مالیت کے ٹینکوں سمیت دوسری جنگی سامان فروخت کرنے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو 130عدد ابرام ٹینک، 20عدد بکتر بند گاڑیوں سمیت مختلف قسم کے فوجی ساز وسامان فروخت کرنے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی اور دفاعی امور پر نظر رکھنے والی وزارت نے مزید کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی اتحادیوں کی سلامتی، امریکی امن و سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

امریکی وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کو اس قسم کے جنگی سامان کی فروخت سے سعودی عرب کو خطےمیں طاقت ملے گی اور حالیہ معاہدہ سعودی عرب کی سلامتی کی خاطر کی جانے والی امریکی کوششوں میں سے ایک ہے۔

امریکی قانون کے مطابق، حکومتی نمائندگان کے پاس اس معاہدے کو ختم کرنے کے لئے 30 دن کی فرصت ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، سعودی عرب کو ایک ایسے وقت میں اسلحہ بیچ رہا ہے کہ سعودی عرب 500 دنوں سے بے گناہ یمنی شہریوں پر بموں کی بارش برسا رہا ہے اور اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری