ایرانی معشیت کا استحکام کی جانب ایک اہم قدم/ 25 بلین ڈالر کے معاہدے کا قوی امکان

ایرانی معشیت کا استحکام کی جانب ایک اہم قدم/ 25 بلین ڈالر کے معاہدے کا قوی امکان

ایرانی نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے مطابق آنے والے ایک سے دو سال کے دوران ایران اور تیل کے غیر ملکی اداروں کے بیچ 25 بلین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایران کا مستقبل قریب میں بین الاقوامی تیل کمپنیوں کے ساتھ 25 بلین امریکی ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایرانی نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے مطابق آنے والے ایک سے دو سال کے دوران ایران اور تیل کے غیر ملکی اداروں کے بیچ 25 بلین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، مذکورہ معاہدہ پچھلے ہفتے طے پائے جانے والے معاہدے کی شرائط و ضوابط کے مطابق قرار پایا جائے گا۔

ذرائع کے کا کہنا ہے کہ ایرانی نیشنل آئل کمپنی پہلے ہی 34 بین الاقوامی اداروں کی نشاندہی کر چکی ہے جبکہ دیگر سرمایہ کار اداروں کی بھی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے اپنی صنعت و تجارت کو مزید فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے رواں ماہ کی 3 تاریخ کو ایک نیا معاہدہ کیا تھا۔

ایرانی حکومت اس زمرے میں پہلے ہی 8 کمپنیوں سے شراکت داری کی منظوری دے چکی ہے جبکہ ان کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کا بھی قوی امکان ہے۔   

وزارت تیل کے وزیر "بیژن نامدار زنگنہ" کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے پہلے دور میں 'این آئی او سی" کے کم و بیش 12 مختلف اور اہم شعبوں پر خصوصی دھیان دیا جائے گا۔

فی الحال انہوں نے ان شعبوں کی تفصیل نہیں بتائی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری