گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کا متعصب رویہ/ "غواڑی" میں کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے


گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کا متعصب رویہ/ "غواڑی" میں کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے

(ن) لیگ حکومت نے گلگت بلتستان کے ضلع "گانچھے" میں کروڑوں روپے کی مالیت کے بڑے بڑے منصوبے تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس صوبے کے شیعہ نشین علاقوں بالخصوص "روندو اور کھرمنگ" وغیرہ میں ایسے منصوبے نہایت سستے اور آسان طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائے جا سکتے ہیں تاہم ان علاقوں کو ایک خاص حکمت عملی کے تحت نظر انداز کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ڈیلی "کے ٹو" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان "حافظ حفیظ الرحمن" نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جی بی خاص کر بلتستان (گانچھے) میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے ان میں سے ایک غواڑی پاور پراجیکٹ ہےجس پر 20 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔

گلگت اسکردو روڈ، بلتستان یونیورسٹی اور پانچ آر سی سی پلوں جیسے اہم منصوبے (ن) لیگ کے دور میں ہی مکمل کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گانچھے میں غواڑی کے مقام پر 20 کروڑ کی لاگت سے ہائیڈرل پاور پراجیکٹ پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا اور ایک ارب روپے کی لاگت سے بلتستان میں 4 آر سی سی پل بھی بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال "خپلو" کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور خپلو کے لوگوں کو خوشخبریاں سناتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ گانچھے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر تمام عوامی مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔

کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولو ایک قدیم کھیل ہے حکومت پولو اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یاد رہے کہ (ن) لیگ نے گلگت بلتستان میں ایک خاص پلاننگ کے تحت کچھ خاص علاقوں کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ایک بے چینی کی فضا قائم ہوچکی ہے۔

(ن) لیگ بعض علاقوں کے مکینوں سے "خالصہ سرکار" کے نام پر زبردستی زمینیں چھین رہی ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص علاقے کے لوگوں کی نوازش بھی کر رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری