امام خامنہ ای کی جانب سے مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان


امام خامنہ ای کی جانب سے مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان

رہبر معظم آیت ا۔۔ امام خامنہ ای نے امام ہشتم علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقعے پر اس ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے رہبر معظم کی خبررساں ویب سایٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میلاد باسعادت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام اور "دھہ کرامت" (کرامت کا عشرہ) کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 705 مجرموں کی سزا معاف یا کمی کا اعلان کیا ہے۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "آملی لاریجانی" نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 705 قیدیوں کی فہرست بھیج دی تھی جس کو رہبر معظم نے منظور کرتے ہوئے دستخط کردیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری