پاکستان میں بھارتی وزیر خزانہ کی استقبال کی تیاریاں مکمل


پاکستان میں بھارتی وزیر خزانہ کی استقبال کی تیاریاں مکمل

پاکستان میں ہونے والی وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت کرنے کی غرض سے بھارتی وزیر خزانہ اسی ماہ اسلام آباد پہنچیں گے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جہاں ایک طرف پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہیں دوسری جانب جنوبی ایشیا کے وزرائے خزانہ کی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے آنے والے بھارتی وزیر خزانہ "ارون جیٹلی" کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا دورہ پاکستان رواں ماہ میں متوقع ہے۔  

پاکستانی وزیر خزانہ "اسحاق ڈار" خود اپنے ہم منصب کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  بنگلہ دیش کے سوا تقریبا  تمام ممالک نے اپنے وزرائے خزانہ کی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔   

پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کو فون پر پاکستان آنے کے لئے درخواست کریں گے۔

امید کی جاتی ہے کہ اس کانفرنس میں  بھارتی اور پاکستانی  وزرائے خزانہ کو نہ صرف  ایک ساتھ دیکھا جا سکے گا بلکہ ان کی باہمی ملاقات بھی خارج از امکان نہیں۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم "محمد نوازشریف" بھی شریک ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری