مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے امریکی سکھوں کی پاکستان کو پیشکش


مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے امریکی سکھوں کی پاکستان کو پیشکش

امریکہ میں مقیم سکھ رہنماؤں نے پیشکش دی ہے کہ اگر پاکستان ساتھ دے تو "خالصتان" بنانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکو بھی آزاد کروائیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک مظلوم ہی دوسرے مظلوم کے درد کو صحیح معنوں میں سمجھ سکتا ہے۔ اس  بات کی عملی تصویر تب سامنے آئی جب امریکی سکھ رہنما "چرن سنگھ" نے پاکستان کو کشمیریوں کو آزاد ی دلوانے میں مدد کی پیشکش کر دی۔

چرن سنگھ نے خالصتان بنانے کے لئے پاکستان سے مدد کا بھی مطالبہ کیا۔

روزنامہ امت کے مطابق، امریکی سکھ رہنما چرن سنگھ نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ اپنے عروج  پر ہے۔ خواہ کشمیری مسلمان ہوں یا بھارتی سکھ، ہندوستان کے تعصب اور مظالم سے کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔

اسی زمرے میں جہاں کشمیری اپنی آزادی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں وہاں بھارتی سکھ بھی حکومت سے سکھ ریاست بنانے کا مطالبہ کیے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ریپبلک آف خالصتان کی زور پکڑتی اس تحریک کی ہندو سخت مخالفت کر رہے ہیں لیکن ہندوؤں کی روز بروز بڑھتی ہوئی ناانصافیوں سے سکھ طبقے کے دلوں میں ہندوؤں کے خلاف نفرت کسی لاوے کی طرح ابل رہی ہے جو کسی بھی وقت دھماکے کے ساتھ باہر آکر ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کر سکتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری