ماسکو اور واشنگٹن کےلئے شام میں بہت سارے مسائل حل طلب ہیں، روسی وزیر دفاع


ماسکو اور واشنگٹن کےلئے شام میں بہت سارے مسائل حل طلب ہیں، روسی وزیر دفاع

روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شام میں بہت سارے پیچیدہ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے روس اور امریکہ کے درمیان باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: روسی خبررساں ادارے '' اسپٹنک'' نے روس کے وزیر دفاع "سرگئی شوئیگو" کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں بہت سارے حل طلب مسائل ہیں، امریکہ اور روس کو چاہئے کہ ان تمام مسائل کو حل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں سے میرا سوال ہے کہ شام میں اعتدال پسند حزب اختلاف کہاں ہے؟ اس قسم کے بہت سارے سوالات موجود ہیں جسے امریکہ کے ساتھ مل کرحل کرنے کی ضرورت ہے۔

روس کے وزیر دفاع نے اپنے ملک کے ایک چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ مسایل جو روس کو امریکہ کے ساتھ تعاون کے طور پر شام میں انجام نہیں دینا چاہئے ان میں سے ایک بعض علاقوں میں روسی طیاروں کا بمباری سے اجتناب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح واشنگٹن سے دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کی دقیق نشاندہی کے متعلق اطلاعات کا رد و بدل بھی ان حل طلب مسائل میں شامل ہے۔

یہ ایک ایسی حالت میں ہے کہ شامی حکومت اور اقوام متحدہ کی رضایت کے بغیر، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے حالیہ مہینوں میں داعش کےخلاف بمباری شروع کر دی ہے.

جبکہ روس نے شامی حکومت کی درخواست پر داعش کے ٹھکانوں پرفضائی کارروائیوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شامی حکومت 2011ء سے اب تک النصرہ فرنٹ، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد عناصر سے نبرد آزما ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری