شام میں خود کش دھماکوں کا سلسلہ جاری؛ مزید 15 افراد شہید اور متعدد زخمی


شام میں خود کش دھماکوں کا سلسلہ جاری؛ مزید 15 افراد شہید اور متعدد زخمی

شام میں خود کش بم دھماکہ ترکی کے ساتھ ایک سرحدی علاقے میں ایک مسافر بس میں ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شام میں ترکی کی سرحد کے نزدیک ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 15 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اردو پوائنٹ کے مطابق، شام کی ترک سرحد کے قریب مسافر بس میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو ایک زوردار دھماکے سے اڑا دیا۔

شامی حکومت 2011ء سے اب تک النصرہ فرنٹ، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد عناصر سے نبرد آزما ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری