اہل شریف دہشت گردی کی مدد سے آل شریف سلطنت قائم کرنا چاہتے ہیں


اہل شریف دہشت گردی کی مدد سے آل شریف سلطنت قائم کرنا چاہتے ہیں

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ اہل شریف دہشت گردی کی مدد سے آل شریف سلطنت قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے بنا ملک میں انصاف کا نفاذ ممکن ہی نہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر "طاہر القادری" کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وجود کو موجودہ حکمرانوں سے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کا ملک کی سالمیت اور بقا سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ملک میں جاری دہشت گردی کے پیچھے کرپشن کا پیسہ ہے، جب تک کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں قانون کی حکمرانی ممکن نہیں۔

انہوں نے صوبہ پنجاب کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس صوبے میں 100 سے زیادہ "وزیرستان" موجود ہیں۔

انہوں نے پاک فوج سے نہ صرف پنجاب میں دہشتگردی کے خلاف باقاعدہ کومبنگ آپریشن کے آغاز کا پرزورمطالبہ کیا بلکہ جنرل "راحیل شریف" سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف دلانے کی بھی اپیل کی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت "سعید غنی" نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ "چوہدری نثار" کے دل میں دہشتگردوں کے لئے نرم گوشہ ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد  ڈاکٹر طاہر القادری نے 20 اگست کو پاکستان کے 130  چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مارچ اور دھرنوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری