پاک - ایران سرحد پر بننے والا دروازہ اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں


پاک - ایران سرحد پر بننے والا دروازہ اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں

تفتان کے مقام پر زیر تعمیر دروازہ اگلے 2 ماہ میں مکمل ہو جائے گا جس کی وجہ سے نہ صرف ایران سے پاکستان آنے والے مہمانوں کو سہولت میسر ہوگی بلکہ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین اور تاجر برادری کے سفر کو محفوظ بنانے میں بھی مدد دےگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک - ایران سرحد پر بننے والا گیٹ اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق، 2 کروڑ کی مالیت سے بننے والے اس گیٹ کی تعمیر 17 جولائی کو شروع ہوئی تھی۔

کمانڈنٹ  کرنل "کاشف اعجاز" نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس گیٹ کی تعمیر سے مشترکہ سرحد پر نقل و حمل کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اس گیٹ پر آنے والا خرچہ پاکستان برداشت کر رہا ہے۔ 

اس گیٹ کی تعمیر سے نہ صرف ایران سے پاکستان آنے والے مہمانوں کو سہولت میسر ہوگی بلکہ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین اور تاجر برادری کے سفر کو بھی محفوظ بنایا جا سکے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری