سعودی اتحادی افواج کا یمن کے اسپتال پر فضائی حملہ/ 15 افراد شہید، متعدد زخمی

سعودی اتحادی افواج کا یمن کے اسپتال پر فضائی حملہ/ 15 افراد شہید، متعدد زخمی

سعودی اتحادی افواج نے صنعا کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کرکے 3 ڈاکٹروں سمیت 15 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا ہے جبکہ زخمیوں میں 3 غیر ملکی ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔

افسوسناک واقعے میں کم از کم پندرہ افراد شہید جبکہ 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق، فضائی حملے میں زخمی ہونے والوں میں تین غیر ملکی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جبکہ اسپتال کا شعبہ حادثات مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال میں "ایم ایس ایف" کے زیر انتظام اسپتالوں پر4 فضائی حملے ہو چکےہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرنل "بان کی مون" نے یمن کے رہائشی علاقے "صعدہ" میں 13 اگست کو سعودی اتحادی افواج کی جانب سے اسکول پر کیے گئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس حملے میں دس بچے ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوئے تھے۔

بان کی مون نے سعودی عرب اور یمن کے تنازعے کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ اس دوران سعودی اتحادی افواج اقوام متحدہ کی اس تجویز کا کبھی یمن کے اسکولوں اور کبھی اسپتالوں پر بمباری کرکے مسلسل  مذاق اڑا رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری