سعودی عرب انسانیت کے خلاف گستاخانہ کارروائیوں میں روز بروز اضافہ کررہا ہے


سعودی عرب انسانیت کے خلاف گستاخانہ کارروائیوں میں روز بروز اضافہ کررہا ہے

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آئے دن اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کے باوجود بین الاقوامی برادری کی نہ ٹوٹنے والی خاموشی نے سعودی عرب کو مزید گستاخ بنادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "بہرام قاسمی" نے سعودی عرب کی طرف سے یمن میں شہری علاقوں پر جاری فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی روز بروز اپنی گستاخیوں میں اضافہ کررہا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے ایک ہسپتال پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف آواز نہ اٹھنے کی وجہ سے اب یہ ملک خطرناک حد تک گستاخ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنطیموں کو چاہئے کہ عام شہریوں کے خلاف اس قسم کی ہونے والی خطرناک جنگی جرائم کا نوٹس لے کیونکہ ایسی کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے بلکہ انسانی وجدان کے بھی خلاف ہیں۔

سعودی دہشت گرد پرور نظام اور جنگی جنون میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں پائی جاتی ہے وہ بے دریغ یمن کے بے گناہ بچے، خواتین، بوڑھے اور بیمار سب کو بلاتفریق خاک وخون میں نہلا رہا ہے۔

یہ سب کچھ بین الاقوامی برادی کی خاموشی اور سعودی عرب کی گستاخیوں کو چھپانے کا نتیجہ ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نےایک بار پھر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یمنی عوام  کے نمائندوں کی طرف سے پارلیمنٹ اور جمہوری ڈھانچے اور قانونی حکمرانی کی بحالی کے لئے کی جانے والی اقدامات نے سعودی عرب کے غم وغصےمیں مزید اضافہ کردیا ہے، اسی وجہ سے سعودی عرب نے اپنا غصہ یمن کے بے گناہ بچوں، خواتین، اور بیماروں پر نکالنا شروع کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی جنگی جٹ طیاروں نے حال ہی میں صوبہ "حجہ" کے "عبس" ہسپتال پر بموں کی بارش کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری