ممتاز قوال "نصرت فتح علی خان" کی سحرانگیز آواز کو خاموش ہوئے 19 سال بیت گئے/ آڈیو


ممتاز قوال "نصرت فتح علی خان" کی سحرانگیز آواز کو خاموش ہوئے 19 سال بیت گئے/ آڈیو

اپنی آواز کے ذریعے صوفیائے کرام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے والے عالمی ریکارڈ کے حامل استاد "نصرت فتح علی خان" نے قوالی کے فن کو ایک نئی جلا بخشی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، استاد نصرت فتح علی خان کی 19ویں برسی آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے۔

اپنے مخصوص انداز گائیکی کی بدولت پاکستان سے باہر بھی لاکھوں افراد ان کےگرویدہ تھے۔

موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔

وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے بہترین سفیر تھے کیونکہ جہاں لوگ لفظ پاکستان تک سے ناواقف تھے وہاں پاکستان کو ایک عظیم ملک کے طور پر متعارف کرایا۔

صرف یہی نہیں بلکہ نصرت فتح علی خان نے اپنے فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں بے شمار غیر مسلموں کو مسلمان بنایا۔

نصرت فتح علی خان کے بحثیت قوال 125 آڈیو البم ریلیز ہوئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

نصرت فتح علی خان کے فن کی تعریف ملکہ ترنم نورجہاں، شنہشاہِ غزل مہدی حسن اور لتا منگیشکر جیسے اعلی پایہ کے  گلوکاروں نے بھی کی ہے۔

انھیں گیت، غزل، قوالی، کلاسیکل، نیم کلاسیکل پر مکمل عبور حاصل تھا۔

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان جگر اورگردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ جس کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور بالآخر16 اگست 1997ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

نصرت فتح علی خان کا انتقال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی موسیقی میں ایسا خلا پیدا کر گیا ہے جو شاید صدیوں تک پورا نہ ہو سکے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری