آزادکشمیر کےنئے صدر کے انتخاب کے لیے میدان سج گیا


آزادکشمیر کےنئے صدر کے انتخاب کے لیے میدان سج گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لاجنگ ہال میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا اغاز ہو چکا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

خبررساں ادارے جیو نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سابق سفارتکار مسعود خان جبکہ پیپلز پارٹی نے سابق وزیر خزانہ اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری چودھری لطیف اکبر کو صدارتی انتخابات کے لئے نامزد کیا ہے۔

صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی زیر صدارت آزادکشمیر اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آزاد ریاست جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 49 میں سے 48 جبکہ کشمیر کونسل کے 7 اراکین صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری