قومی سلامتی کے مشیر نیپ کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر


قومی سلامتی کے مشیر نیپ کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے قومی سلامتی کے مشیر کو نیپ پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں اعلی سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔

سیاسی و عسکری قیادت نے اس اجلاس میں اتفاق کیا کہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان (نیپ) پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کے امور سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے بعد حکومت کو وکلاء اور صحافی برادری کے ساتھ ساتھ  دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عملدرآمد نہ کرنے کا شکوہ کر چکے ہیں۔

اپنے بیان میں سپہ سالار نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح سے عملدرآمد نہ ہونے کو آپریشن ضرب عضب کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری