بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھی مزید 8 کشمیریوں کی شہادت


بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھی مزید 8 کشمیریوں کی شہادت

بھارتی فوج نے اپنے جشن آزادی کے موقع پر بھی ظلم و جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے کشمیری عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے مزید 8 کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارت کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا گیا اور آزادی کے لئے پاکستان کے  حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر نہتے کشمیریوں کے نعروں کا بھارتی فوج کے پاس گولیوں کے علاوہ کوئی جواب نہیں تھا اس وجہ سے آزادی کو اپنا بنیادی حق سمجھنے کی "پاداش" میں ایک بار پھر بھارتی فوج کی بندوقوں کا نشانہ بنے اور مزید 8 شہریوں نے جام شہادت نوش فرمائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، حریت رہنماؤں کی جانب سے شہریوں کو سیاہ پرچم لہرانے اور سیاہ لباس پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔

8جولائی کو  تحریک آزادی کے جوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت  کے بعد بھارتی فوج کا کشمیری مظاہرین پر بدترین ظلم و بربریت جاری ہے۔ سفاکانہ اور پر تشدد کارروائیوں کے دوران  قابض بھارتی فوج نے صرف گذشتہ ایک ماہ کے دوران 89 کشمیریوں کو شہید اور بچوں اور عورتوں سمیت ہزاروں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری