عراق میں داعش کے 36 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا


عراق میں داعش کے 36 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

دہشتگردوں کو 2014ء میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرکے سینکڑوں اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق میں 2014ء میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ کر کے سینکڑوں فوجیوں کے قتل کے جرم میں داعش کے 36 شدت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، سزائے موت پانے والے مجرموں نے 2014ء میں عراق کے شہرتکریت کے نزدیک قائم امریکی فوجی کیمپ پر قبضہ کرکے 1700 اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش کے ان تمام دہشتگردوں کا تعلق عراق ہی سے تھا۔

ان پر مقدمہ چلانے کے بعد رواں سال فروری میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر اب عمل در آمد کر دیا گیا ہے۔

داعشی دہشتگردوں نے 1700 امریکی اہلکاروں کو قتل کرکے اس کی ویڈیو بھی نشر کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری