پاکستان کی دلیر بیٹی پر بننے والی فلم "ایک تھی مریم" نمائش کے لئے تیار


پاکستان کی دلیر بیٹی پر بننے والی فلم "ایک تھی مریم" نمائش کے لئے تیار

قوم کی بہادر بیٹی مریم مختار شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم "ایک تھی مریم" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلم کے ٹریلر میں اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار شہید کی زندگی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

فلم میں مریم مختار شہید کا کردار اداکارہ صنم بلوچ نے ادا کیا ہے۔

اس ٹریلر کے مطابق، مریم مختار کی والدہ نے ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فائٹر پائلٹ بننے والی 23 سالہ مریم مختار اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے اس وقت جام شہادت نوش کر گئیں جب میانوالی کے قریب ان کا جہاز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

حکومت پاکستان نے رواں سال 23 مارچ کو انہیں "تمغہ بسالت" سے نوازا تھا۔

مریم مختار شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے بنائی گئی یہ فلم 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری