اٹلی میں خوفناک زلزلہ؛ 160 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی


اٹلی میں خوفناک زلزلہ؛ 160 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اٹلی کے وسطی علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے سبب 160 افراد ہلاک 368 زخمی جبکہ 100 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اٹلی کے وسطی علاقوں میں گذشتہ روز آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔

مذکورہ زلزلے میں 160 افراد ہلاک 368 زخمی جبکہ بہت سے لوگ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی امداد کا کام بنا کسی تاخیر کے شروع کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، اٹلی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2  ریکٹر سکیل تھی۔

زلزلے کے زوردار جھٹکے اٹلی کے دارالحکومت روم تک محسوس کئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز شہر پیراگیا کے قریب جنوب مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جبکہ اس کی گہرائی دس کلومیڑ تھی۔

اطالوی وزیراعظم میتیو رینزی نے زلزلے کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بلا تعطل امدادی کارروائیوں پر پولیس اور دیگر  امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کسی شہر، قصبے حتی کہ کسی خاندان کو بے آسرا نہیں چھوڑا جائے گا۔

کم از کم 20 سیکنڈز تک آنے والے اس خوفناک زلزلے سے متعدد عمارات زمیں بوس ہو گئیں، پل ٹوٹ کے گر گئے، سڑکوں اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ حتیٰ کہ ایک گاؤں اور قصبہ صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

پولیس اور دیگر امدادی کارکنان مسلسل کاروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ درجنوں شہری ملبے تلے دبے ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس ابھی تک محسوس کئے جا رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری