مشہد ایکسپو سنٹر میں پاکستان کی ثقافتی نمائش کا افتتاح/ تصویری رپورٹ


مشہد ایکسپو سنٹر میں پاکستان کی ثقافتی نمائش کا افتتاح/ تصویری رپورٹ

ایران کے شہر مشہد مقدس میں پاکستان کی ثقافتی نمائش کا افتتاح ایرانی صوبے خراسان رضوی کے گورنر، ترک قونصل جنرل، اقوام متحدہ کے نمائندوں اور 17 مختلف ممالک کے سیاسی اور تجارتی شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قونصل جنرل پاکستان مشہد جناب یاور عباس کی کوششوں سے ثقافتی نمائش کا آغاز مشہد ایکسپو سنٹر میں ایران، ترکی اور دیگر ممالک کی اہم شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔

بین الاقوامی ثقافتی نمائش مشہد ایکسپو سنٹر میں 17 ممالک سے آنے والے ثقافتی، سیاسی اور تجارتی شخصیات کی موجودگی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جناب علی رضا رشیدیان نے پاکستان کی ثقافتی نمائش کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ترک قونصل جنرل محمت دوغان بھی تشریف لائے تھے۔

ان کے علاوہ، اقوام متحدہ کے نمائندے اور دیگر ممالک کے اہم سیاسی اور تجارتی شخصیات نے بھی اس نمائش میں بھرپور شرکت کی۔

قونصل جنرل پاکستان جناب یاور عباس نے اس موقع پر ایرانی گورنر کو پاکستان کی ثقافتی ورثے، صنعت اور مختلف غذاؤں کے بارے میں وضاحت دی جبکہ جناب رشیدیان نے پاکستانی ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی ثقافت ایک ہے۔

پاکستان کی ثقافتی نمائش جو قونصل جنرل پاکستان مشہد کی کوششوں سے منعقد ہو رہا ہے، میں مختلف ثقافتی ورثے سے متعلق اشیاء نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جن کو دیکھنے کے لئے مختلف ممالک کے شخصیات جوق در جوق آرہے ہیں۔

یہ نمائش آئندہ تین دنوں تک جاری رہے گا جس  کی تصاویر قارئین کے پیش خدمت ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری